ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جو 75سالوں میں نہیں ہوا مودی حکومت نے وہ کردکھایا:کانگریس

جو 75سالوں میں نہیں ہوا مودی حکومت نے وہ کردکھایا:کانگریس

Tue, 10 May 2022 06:31:31    S.O. News Service

نئی دہلی10؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس نے پیر کو کہا کہ مودی حکومت کی معاشی پالیسیوں کے فقدان کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کار ملک سے بھاگ رہے ہیں، بدعنوانی عروج پر ہے اور مہنگائی آسمان چھو رہی ہے، اس لئے75سال میں روپیہ نچلی ترین سطح پر چلا گیا ہے-

کانگریس کے محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے آج یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ روپیہ77.41پیسے فی ڈالر کی اب تک کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے اور75سال میں پہلی بار روپیہ ایک طرح سے اس سطح پر گرکر آئی سی یو میں پہنچ گیا ہے - انہوں نے کہا کہ ملک میں مذہبی بنیادوں پر لوگوں کے جذبات بھڑکائے جا رہے ہیں اور ملک میں بدامنی کا ماحول ہے - حکومت کی معاشی پالیسیوں کے فقدان کی وجہ سے ہر طرف مہنگائی کا راج ہے - پٹرول، ڈیزل اور اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں اور سرمایہ کار ملک چھوڑ کر واپس جا رہے ہیں -

انہوں نے کہا کہ بدعنوانی، پالیسی کا فقدان، مذہب کی بنیاد پر ملک میں بدامنی کا ماحول اور ملک اور ریاستوں پر حد سے زیادہ قرض جیسی کئی وجوہات کی وجہ سے سرمایہ کار بھاگ رہے ہیں -ترجمان نے کہا کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مسلسل گر رہے ہیں - مارچ اور اپریل کے15دنوں میں ملکی کرنسی کے ذخائر604/ ارب ڈالر سے کم ہو کر536/ ارب ڈالر پر آگئے اور ایک ہفتے کے دوران31/ ارب ڈالر کا سرمایہ باہر چلا گیا ہے - بھارتیہ جنتا پارٹی ہندو مسلم کا ماحول بنا کر مذہبی تصادم کو بڑھاوا دے رہی ہے اس لئے سرمایہ کاروں اور بیرونی سرمایہ کاروں کا پیسہ باہر جا رہا ہے -

قبل ازیں ایک ٹویٹ میں مسٹر سرجے والا نے روپے کی گرتی ہوئی قدر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہندوستان کی تاریخ میں آج روپیہ آئی سی یو میں ہے، رہنمائی بورڈ عمر کب کا پار کر چکا ہے، غیر فعال اثاثے - این پی اے75برسوں میں سب سے زیادہ ہے، سب سے زیادہ بے روزگاری ہے، مہنگائی نے کمر توڑ دی ہے، سب سے زیادہ مہنگا پٹرول اور ڈیزل ہے، مودی جی ہیں تو ممکن ہے -


Share: